عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔
عالمی بازار میں سونا 95 ڈالر کمی کے ساتھ 4723 ڈالر فی اونس ہو گیا۔ مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 9,500 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 94 ہزار 662 روپے پر آ گیا، جبکہ 10 گرام سونا 8,145 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 24 ہزار 92 روپے تک پہنچ گیا۔چاندی کی قیمت میں بھی 300 روپے کی کمی ہوئی اور یہ 7,884 روپے فی تولہ ہو گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے اور چاندی کی قیمتیں نمایاں طور پر بڑھ چکی تھیں؛ عالمی بازار میں سونا 157 ڈالر مہنگا ہو کر 4,814 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا تھا، جبکہ مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 15,700 روپے اضافے کے بعد 5 لاکھ 4 ہزار 162 روپے پر اور 10 گرام سونا 13,460 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 32 ہزار 237 روپے پر پہنچ گیا تھا۔ ایک تولہ چاندی 440 روپے مہنگی ہو کر 8,184 روپے پر جا پہنچی تھی۔