صبا قمر نے لائبہ خان کے متنازع بیان پر کیا ردعمل دیا؟

صبا قمر نے لائبہ خان کے متنازع بیان پر کیا ردعمل دیا؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ لائبہ خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی اور صبا قمر کے بارے میں دیے گئے بیانات سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے ایک پروگرام میں صبا قمر کے بارے میں دیا گیا اپنا بیان دیا، تو اسے توڑ مروڑ کر سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک تنازع پیدا ہوا۔لائبہ خان نے جیو نیوز کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کے دوران وضاحت کی کہ ان کے بیان کو ایڈٹ کرکے غلط انداز میں پیش کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ سوال کے جواب میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر صبا قمر اداکارہ نہ ہوتیں تو وہ وکیل ہوتیں، مگر کسی نے اس انٹرویو کو ایڈٹ کرکے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا اور اسے ہائی لائٹ کرکے ایک تنازع بنا دیا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ صبا قمر نے اس تنازع پر انہیں پیغام بھیجا تھا اور کہا کہ وہ ان کے بیان سے آگاہ ہیں۔ لائبہ خان نے صبا قمر کو ایک بہترین اداکارہ قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے ان کے ساتھ کام بھی کیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ صبا قمر نے ایک بار پیشگوئی کی تھی کہ وہ ایک دن بڑے اسٹارز میں شمار ہوں گی۔لائبہ خان نے یہ بھی کہا کہ تنازع کے بعد انہوں نے صبا قمر سے بات کی اور انہوں نے انہیں پیار اور دعائیں دی ہیں، اور نصیحت کی کہ وہ احمق لوگوں کی باتوں پر توجہ نہ دیں۔