پاکستان کی اداکارہ صبا قمر نے حالیہ الزامات کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
صبا قمر، جو کہ دو دہائیوں سے پاکستان کے شوبز انڈسٹری کا اہم حصہ ہیں، اس وقت اپنے دو ڈراموں "پامال" اور "کیس نمبر 9" کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ ان کے حالیہ کراچی سے متعلق بیان اور صحافی نعیم حنیف کے متنازع دعوے بھی سوشل میڈیا پر زیر بحث ہیں۔نعیم حنیف نے الزام عائد کیا ہے کہ 2003 میں لاہور میں ایک شخص کے گھر میں رہنے کے دوران صبا قمر کا اس شخص سے تعلق تھا، مگر شادی نہ ہونے کی وجہ سے وہ شخص انہیں ہراساں کرنے لگا۔ صبا قمر نے ان الزامات کو بےبنیاد اور توہین آمیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر قانونی کارروائی کریں گی۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے اس تنازعے پر مختلف ردعمل کا اظہار کیا ہے، جن میں سے بعض نے کہا کہ صرف صبا قمر کا نام کیوں لیا جا رہا ہے، اور دیگر نے ان کے اس اقدام کو حوصلہ افزا قرار دیا ہے۔ اداکارہ کے اس اقدام کو مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مثبت اور حوصلہ افزا قدم سمجھا جا رہا ہے۔