عابدشیر علی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب

 مدمقابل احسن افضل اور عبدالجبارنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے 
 عابد شیر عوامی خدمت کیلئے بھرپور کردار ادا کرینگے، وزیر اعظم کی مبارکباد 
اسلام آباد(بیورو رپورٹ،خصوصی رپورٹ)مرحوم سینیٹر عرفان صدیقی کی خالی نشست پر مسلم لیگ (ن) کے عابد شیر علی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہو گئے۔پنجاب کی جنرل نشست پر ہونے والے سینیٹ کیضمنی الیکشن میں مجموعی طور پر تین امیدواروں نیکاغذات نامزدگی جمع کروائے، ان میں عابد شیر علی، احسن افضل خان اور عبدالجبارشامل ہیں۔ مدمقابل احسن افضل اورعبدالجبار نے کاغذات نامزدگی واپس لے لییجس کے بعد عابد شیرعلی بلامقابلہ سینیٹرمنتخب ہوئے،تحریک انصاف کی جانب سیکسی نیکاغذات جمع نہیں کروائے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے عابد شیر علی کو سینیٹ انتخابات میں بلا مقابلہ کامیابی پر مبارکباد دی اور مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ عابد شیر علی عوامی خدمت کے حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔