شیخ احسان الحق صدر ،طاہر بٹ جنرل سیکرٹری ، شیراز خان فنانس سیکرٹری بن گئے
ٹیکسیشن میں انقلابی اقدامات کی ضرورت :نومنتخب عہدیدار،وزیر خزانہ کی مبارکباد
لاہور(خصوصی رپورٹ)پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے انتخابات2025-27 میں تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب کر لئے گئے ،شیخ احسان الحق صدر اورطاہر محمود بٹ جنرل سیکرٹری ،غلام ربانی جوائنٹ سیکرٹری ،سید معظم راحیل سیکرٹری اطلاعات اور شیراز خان فنانس سیکرٹری بن گئے جبکہ ملک بھر سے 8 سینئر نائب صدور راولپنڈی اسلام آباد ٹیکس بار سے شیخ فراز فضل ، لاہور سے شیخ یاسین،حیدر آباد ارشد میمن،کراچی سے ریحان صدیقی،فیصل آباد شاہنواز اکبر،پشاور محمد اعظم،بلوچستان سے آصف علی اور 14 نائب صدورلاہور سے عامر حنیف،رانا منظور ،شہباز قادر، ساہیوال سے ملک محمد انور،گجرات سے اشفاق احمد راضی،بہاولنگرسے محمد خالد جاوید،لاڑکانہ سے انور علی منتخب ہوگئیہیں۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں پاکستان ٹیکس بار کے نو منتخب صدر شیخ احسان الحق ،جنرل سیکرٹری طاہر محمودبٹ،سینئر نائب صدر شیخ یاسین،نائب صدور لاہور چیپٹر رانا منظور،عامر حنیف اورشہباز قادر نے کہا کہ ہماری کوشش ہو گی ٹیکس نظام میں خامیاں دور کرانے اور آسانیاں پیدا کرانے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں کیونکہ موجودہ ملکی حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ٹیکسیشن میں انقلابی کام کرنے کی ضرورت ہے ،حکومت اور ایف بی آر کی رہنمائی کیلئے مثبت اور قابل عمل تجاویز دیں گے۔دریں اثناء وزیر خزانہ محمد اورنگزیب،چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال ،صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پاکستان ٹیکس بار کے نومنتخب عہدیدار ملکی ترقی خوشحالی کیلئے ٹیکس نظام میں بہتری کیلئے کردار ادا کریں گے۔