لاہور (کرائم رپورٹر )ایل ڈی اے ٹیموں نے غیرقانونی تعمیرات،تجاوزات کیخلاف آپریشن کر کے200کنال سے زائدقیمتی اراضی کلیئر کروا لی۔ ایل ڈی اے سٹی نوٹیفائیڈ ایریا، چناب روڈ کے رائٹ آف وے پر موجودسٹرکچرز،جھیڈو روڈ پر زیر تعمیر 4 سٹرکچرز اور 6 بائونڈری والز کو مسمار کر دیاگیا۔ غیر قانونی کاشت ختم کردی گئی۔