9 اے ایس آئیز ودیگرکی درخواستوں پر ریلیف کا حکم

آئی جی کی ملازمین سے ملاقات،4زخمی اہلکاروں کو علاج کیلئے 20 لاکھ بھی جاری رکھنے، پولیس سے سوا ل جواب طلب
لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نیسنٹرل آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہلِ خانہ سے ملاقات کی،درخواستوں کا جائزہ لیکر فوری ریلیف کے احکامات جاری کئے۔ آئی جی نے 9 اے ایس آئیز کی ترقی درخواستوں،ریٹائر اے ایس آئی خادم کی سنیارٹی درخواست ، کانسٹیبل نبیلہ عباس کی درخواست ،شہید انسپکٹر ذوالفقار خان کی بیٹی کی بھرتی درخواست اورشہید کانسٹیبل دلبر رزاق کے والد کی جانب سے کانسٹیبل عثمان کی سروس بحالی درخواست پر افسروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے جلد کارروائی کا حکم دیا۔ آئی جی نے دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔ آئی جی نے دورانِ ڈیوٹی زخمی ہونیوالے اہلکاروں کے علاج کیلئے 20 لاکھ کے فنڈز بھی جاری کر دیئے ۔ اے ایس آئی اسلام الحق کیلئے 10 لاکھ ، کانسٹیبل بلال کیلئے 5 لاکھ ، اے ایس آئی ریاست اورکانسٹیبل وحید کیلئے فی کس 2 لاکھ 50 ہزاردیئے گئے۔فنڈز کی منظوری ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس عمران ارشد کی زیر صدارت کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی۔