کسٹم کلکٹرپر مقدمہ کی درخواست، ایف آئی اے سے رپورٹ طلب

لاہور (خصوصی رپورٹ)سیشن عدالت نے کسٹم کلکٹر سعید وٹو و دیگر پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر ایف آئی اے لاہور سے 18 دسمبر تک رپورٹ طلب کرلی۔ ایڈیشنل سیشن جج کے روبروشہری عدنان منیر نیموقف اختیار کیا کہ کسٹم کلکٹر لاہور و دیگر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پرایف آئی اے نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔ کسٹم کلکٹر پر کرپشن کے الزام پردرخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت کلکٹرو دیگر پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔