ایف پی ایس سی افسران کیخلاف پیپرلیگ مقدمہ کے مندرجات پر فریقین سے رپورٹ طلب

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی)کے افسران کے خلاف پیپر لیک کرنے کے الزام میں درج مقدمے کے مندرجات پر فیڈرل پبلک سروس کمیشن اور دیگر فریقین سے رپورٹ طلب کرلی عدالت نے کہاہے کہ تفصیلات سامنے آنے کے بعد ہی فیصلہ کیا جائے گا،کیس سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ میں مقرر کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔عدالت نے درخواست گزار کے خلاف انکوائری رپورٹ بھی پیش کرنے کی ہدایت کردی