جامعہ پنجاب:خصوصی طلبہ کو مفت ہاسٹل ، سروسز کی سفارش

لاہور(خصوصی رپورٹ)چیئرمین ہال کونسل پنجاب یونیورسٹی نے جامعہ کے خزانہ دار کو خصوصیطلبہ کو مفت ہاسٹل اورسروسز فراہم کرنے کی سفارش کردی ۔ چیئرمین ہال کونسل نے خزانہ دار کو خط میں سفارش کی ہے کہ معذوری کوٹہ پر داخل ہونیوالے سپیشل طلبہ کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کی پالیسی کے تحت مفت سہولت دی جائے۔ سابقہ برسوں میں معذوری کوٹہ پر داخل ہونے والوں کو بھی یہ سہولت ملنی چاہیے۔