کراچی(آئی این پی )جامعہ کراچی میں 2 طلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق دونوں طلبہ تنظیموں کے کارکنان نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں سے وار کیا، تصادم کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے جنہں طبی امداد کی فراہمیکیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے کہا کہ پولیس موقع پر موجود پہنچ گئی اور صورتحال قابو پانے میں مصروف ہے۔