جامعہ پنجاب بی ایس داخلے، آن لائن پورٹل بند،طلبہ خوار

لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب یونیورسٹی میں بی ایس داخلے کیلئے فیس کی آخری تاریخ پر طلبہ خوار ، یونیورسٹی کا آن لائن پورٹل پانچ گھنٹے بند رہنے سے طلبہ کو دشواری کا سامنا رہا جسکے بعد پنجاب یونیورسٹی نے فیس جمع کرانے کی تاریخ میں ایک دن کی توسیع کرتے ہوئے طلبہ کو فیس جمع کرانے کی اجازت دے دی۔پنجاب یونیورسٹی بی ایس داخلوں کی سیکنڈ میرٹ لسٹ کیلئے گزشتہ روز فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ تھی مگر دوپہر 12 سے5بجے تک آن لائن فیس چالان اپ لوڈ نہ ہونے پرطلبہ پریشان ہوتے رہے اور بعد ازاں خرابی ٹھیک ہونے پرانتظامیہ نے فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ میں ایک روز کی آج تک توسیع کا فیصلہ کیا۔