شادی کا جھانسہ، بیوہ کے ساتھ زیادتی، اشتہاری گرفتار

ملزم  اشرف باغبانپورہ تھانہ کو مطلوب ، جدید ٹیکنالوجی سے گرفتار کیا گیا 
  لاہور(کرائم رپورٹر)گجر پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی کا جھانسہ دے کر بیوہ عورت کے ساتھ زیادتی کرنے والا اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزم اشرف 3 ماہ قبل علاقہ تھانہ باغبانپورہ میں نازیہ نامی بیوہ عورت کو شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہو گیا تھاملزم اشتہاری باغبانپورہ تھانہ کو مطلوب تھاملزم کو جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا گیا ملزم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو مطلوبہ تھانہ منتقل کر دیا گیا ، ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے ایس ایچ او تھانہ گجر پورہ محمد ذکاء￿  اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کے مطابق  *عورتوں اور بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے درندہ صفت لوگ کیفرِ کردار تک پہنچائے جائیں گے عورتوں اور بچوں پر تشدد اور زیادتی کسی صورت برداشت نہ کی جائے گی