لاہور(کرائم رپورٹر)کوٹ لکھپت پولیس نے شادی کا جھانسہ دیکر جواں سالہ لڑکی سے زیادتی اور تشدد میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ۔کوٹ لکھپت کا رہائشی ملزم شہروز لڑکی کو 8 ماہ تک ذیادتی کا نشانہ بناتا رہا،متاثرہ لڑکی نے شادی کیلئے اصرار کیا تو تشدد کانشانہ بناڈالا۔اطلاع پر پولیس نے ملزم کو گرفتار اورمقدمہ درج کر کے اسے تفتیش کیلئے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا۔