آج دنیا بھر میں انسداد بدعنوانی کا دن منایا جا رہا ہے

آج دنیا بھر میں انسداد بدعنوانی کا دن منایا جا رہا ہے

معاشروں کو کرپشن سے پاک بنانے کا عزم، دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی انسداد بدعنوانی کا دن منایا جا رہا ہے۔

انسداد بدعنوانی کا دن منانے کا مقصد عوام میں بدعنوانی کے خاتمے کے حوالے سے شعور بیدار کرنا ہے۔ بلا تفریق احتساب کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، کیونکہ کرپشن معاشرے کی بنیادوں کو کمزور کر دیتی ہے۔انٹرنیشنل اینٹی کرپشن ڈے کا مقصد معاشروں کو کرپشن سے پاک کرنے کا عزم ہے۔ پہلا ورلڈ اینٹی کرپشن ڈے 9 دسمبر 2004 کو میکسیکو میں منایا گیا تھا۔ اقوام متحدہ نے 2025 کے لیے موضوع مقرر کیا ہے: "اچھے کل کے لیے بدعنوانی کے خلاف نوجوانوں کے ساتھ متحد ہونا"۔

کرپشن کسی بھی معاشرے کی بنیادوں کو کمزور کرتی ہے، اور ترقی، انصاف اور اعتماد کا نظام اسی وقت قائم رہ سکتا ہے جب بدعنوانی کے خلاف مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ بدعنوانی کے بڑھتے ناسور کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ لوگ اب اسے شرمندگی کے بجائے فخر سمجھنے لگے ہیں۔ رشوت کو حق اور ملاوٹ کو کاروبار سمجھ لیا گیا ہے۔پاکستان میں اگر دیانت، خدمت اور شفافیت کے اصول اپنائے جائیں، تو ملک سے کرپشن کا خاتمہ ممکن ہے۔