پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ٹیلی ویژن ڈے منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ٹیلی ویژن ڈے منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ٹیلی ویژن ڈے منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد ٹیلی ویژن کی اہمیت، ثقافتی فوائد اور عوامی استعمال کا شعور اجاگر کرنا ہے۔

 اقوام متحدہ نے 1996 میں 21 نومبر کو عالمی ٹیلی ویژن ڈے قرار دیا تھا۔دنیا بھر میں ٹیلی ویژن کا آغاز 1920 کے عشرے میں ہوا، اور دوسری عالمی جنگ کے بعد بلیک اینڈ وائٹ ٹی وی نے مقبولیت حاصل کی۔ 1950 کے عشرے میں ٹیلی ویژن ترقی یافتہ ممالک کے گھروں اور دفاتر کا حصہ بن چکا تھا، جبکہ 1960 کے عشرے میں رنگین ٹی وی نے امیر ممالک میں اپنی جگہ بنائی۔پاکستان میں 26 نومبر 1964 کو بلیک اینڈ وائٹ ٹی وی کا آغاز ہوا، اور طارق عزیز پہلے اینکر بنے۔ نئے میلینئم کے آغاز کے ساتھ نجی چینلز کی آمد نے ٹی وی کے منظرنامے کو بدل دیا، اور آج ملک میں 100 سے زائد چینلز مختلف پروگرامز پیش کر رہے ہیں۔ ٹیلی ویژن نے اس دور میں سمارٹ اسکرینز، پلازما، ایل سی ڈی اور او ایل ای ڈی جیسے جدید اشکال اختیار کر لی ہیں۔