لاہور میں جی ٹی روڈ پر ایک گھر کی چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق یہ واقعہ وارث ستار اسٹاپ کے قریب پیش آیا، جہاں گھر کی چھت مٹی اور گارے سے بنی ہوئی تھی۔ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملبے تلے سے دو افراد کو زندہ نکالا، مگر حادثے میں تین افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ یہ واقعہ شہریوں کی عدم حفاظتی تدابیر اور پرانی تعمیرات کے سبب پیش آیا ہے، اور حکام سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔