بیجنگ(یواین پی) چند روز قبل، چینی بحریہ کی لیائوننگ ایئرکرافٹ کیریئر فارمیشن نے میاکو خیلیج کے مشرقی پانیوں میں کیریئر بیسڈ طیاروں کی فلائٹ ٹریننگ کا اہتمام کیا جس میں سمندری اور فضائی حدود کا پیشگی اعلان کر دیا گیا تھا۔ اس کے باوجود تربیت کے دوران ، جاپانی سیلف ڈیفنس فورس کے طیارے بار بار چینی بحریہ کی تربیت کے لیے متعین کردہ سمندری اور فضائی حدود کے قریب آ کر خلل ڈالتے رہے ، جس سے چین کی معمول کی تربیت متاثر ہوئی اور محفوظ پرواز کے لیے شدید خطرات پیدا ہوئے