بیجنگ(یواین پی)چین کی ریاستی کونسل کے دفتر برائے امور ہانگ کانگ اور مکائو کے ترجمان نے ایک گفتگو میں کہا کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی قانون ساز کونسل کے آٹھویں انتخابات کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئے۔ انتخابی عمل محفوظ، ہموار اور کامیاب رہا، جو ہانگ کانگ کی عوامی رائے کی بھرپور نمائندگی کرتا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ انتخابات ہانگ کانگ کے معاشرے کی مثبت حمایت کی عکاسی کرتے ہیں، اور ہانگ کانگ کے حکمرانی اور ترقی کی جانب گامزن رہنے کے مضبوط عزم اور خواہش کو ظاہر کرتے ہیں