لندن(آ ئی این پی )لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے پارکنگ گیراج میں پیش آنے والے ایک ہولناک واقعے میں 3 سالہ بچے سمیت 21 افراد مرچ سپرے سے متاثر ہو گئے جبکہ ایک خاتون سے اس کا سوٹ کیس بھی چھین لیا گیا۔پولیس نے واقعے کے بعد ایک 31 سالہ ملزم کو گرفتار کر لیا ۔میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ صبح ہیتھرو ایئرپورٹ کی پارکنگ میں اس وقت پیش آیا جب 4 افراد نے لفٹ میں ایک خاتون سے اس کا سوٹ کیس چھینا اور اس پر مرچ سپرے جیسا کیمیکل چھڑک دیا۔ لفٹ میں موجود دیگر مسافر اور اردگرد کے لوگ بھی اس کی زد میں آ گئے