سعودی عرب نے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے15 فیصد حصص خرید لیے

ریاض(آئی این پی)سعودی عرب نے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے 15 فیصد حصص  2ارب پائونڈ میں خرید لیے۔سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے ہسپانوی انفراسٹریکٹر کمپنی فیروویل سے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے 15 فیصد شیئرز کی خریداری کا معاہدہ کیا۔پی آئی ایف نے بیان میں کہا کہ  فنڈ ہیتھرو ایئرپورٹ ہولڈنگز کی ہولڈنگ فرم ایف جی پی ٹاپ کے 15 فیصد شیئرز حاصل کرے گا جبکہ فرانس میں قائم پرائیویٹ ایکویٹی فنڈ آرڈین کے ذریعے مزید پندرہ فیصد شیئرز خریدے گا۔ اس معاہدے کی منظوری سے برطانوی ائیرپورٹس کے آپریٹر میں ہسپانوی کمپنی کی سرمایہ کاری ختم ہوجائے گی جس کا آغاز 56 فیصد سے ہوا تھا لیکن 2013 میں اسے کم کرکے 25 فیصد کردیا گیا۔