جہانیاں(آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میںانسداد بدعنوانی کا عالمی دن ’’ ورلڈ اینٹی کرپشن ڈے ‘‘ (آج)9 دسمبر منگل کو منایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصد بد عنوانی کے خاتمے کیلئے لوگوں میں شعور و آگہی پیدا کرنا ہے۔اس دن کی مناسبت سے جہانیاں سمیت ملک بھر میںسماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز،واکس اور مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کرپشن کے ذریعے معاشرے میں پیدا شدہ خرابیوں پر روشنی ڈالیں گے جبکہ پرنٹ و الیکٹرانکس میڈیا کے ذریعے بھی کرپشن کے خلاف خصوصی
رپورٹس شائع اورپروگرام نشر کیے جائیں گے۔سکولوں،کالجز،سرکاری عمارات اور تمام اہم مقامات پر کرپشن کے خلاف بینرز آویزاں کرکے لوگوں میںبدعنوانی کے خلاف آگاہی پیدا کی جائے گی