منتخب امیدوار مولانا سید سمیع الدین کے انتخاب کو متنازع بنایا جارہا ہے : رکن قومی اسمبلی
اسلام آباد(آن لائن ) جمعیت علمائے اسلام کے سیکرٹری جنرل رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفورحیدری نے الیکشن کمیشن کی جانب سے بلوچستان کے حلقے این اے 251کے 22پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کے فیصلے کو جانبدارانہ قرار دیا ہے۔سوموار کو الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ این اے 251 کے بائیس پولنگ اسٹیشنز پر دو بارہ الیکشن پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ جمعیت علما اسلام کے منتخب امیدوار مولانا سید سمیع الدین صاحب کے انتخاب کو متنازع بنایا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ 22 پولنگ اسٹیشنز پر الیکشن کمیشن نے دوبارہ الیکشن کرنے کا اعلان کیا ہے جو ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ایک جانبدارانہ فیصلہ ہے انہوں نے کہاکہ 251 حلقہ ڑوب قلعہ سیف اللہ جمعیت علما اسلام کا ہی حلقہ ہے اور ہے گا یہاں ہمیشہ جمعیت علما اسلام کے نامزد امیدوار جیتے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے تمام تر ناجائز حربوں کے باوجود جیت مولانا سمیع الدین صاحب کی ہوگی