چیف آف ڈیفنس فورسز کی کامیاب مدتِ ملازمت کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا گیا
لاہور(آئی این پی)استحکام پاکستان پارٹی کے ایم پی اے محمد شعیب صدیقی نے پنجاب اسمبلی میں تہینیتی قرارداد جمع کرا دی ہے۔تفصیلات کے مطابق قرارداد میں چیف آف دی ڈیفنس فورسز کی قیادت کو بھر پور خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس عہدے پر تعیناتی سے بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کا وقار بڑھا ہے۔شعیب صدیقی نے کہا کہ تعیناتی سے ملک کی عسکری تاریخ میں نیا اور سنہری باب رقم ہوا ہے۔ اس عہدے سے بھارت سمیت تمام دشمنوں کے اوسان خطا ہو چکے ہیں جبکہ یہ تعیناتی ملکی سرحدوں کو مزید محفوظ اور ناقابل تسخیر بنانے کے عزم کا اظہار ہے۔قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ تعیناتی دفاعی نظام کیلئے اہم سنگ میل ہے، قوم کو اس قیادت پر مکمل بھروسہ ہے