بھارتی جارحیت کے مقابلے میں عاصم منیر کی حکمت عملی نے کشمیریوں کا حوصلہ بڑھایا
اسلام آباد(آئی این پی )حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی تقرری کو پاکستان اور کشمیر کیلئے خوش آئند قرار دے دیا۔اپنے تہینیتی پیغام میں میں مشعال ملک کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر جرات و قائدانہ صلاحیت کے حامل ہیں، بھارتی جارحیت کے مقابلے میں عاصم منیر کی حکمت عملی نے کشمیریوں کا حوصلہ بڑھایا، عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کا دفاع مزید مضبوط ہوا۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہوا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعیناتی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔