13 اکتوبر سے ملک گیر انسدادِ پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ

  4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف، مہم 19 اکتوبر تک جاری رہے گی
اسلام آباد ( آن لائن) حکومتِ پاکستان اور پولیو سے بچاؤ کے قومی کمیشن نے 13 اکتوبر سے ملک گیر انسدادِ پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ مہم 19 اکتوبر تک جاری رہے گی، جس کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے  4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں  کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (NEOC) کے مطابق مہم کے دوران بچوں کی قوتِ مدافعت  بڑھانے کے لیے انہیں  وٹامن اے کی اضافی خوراک  بھی دی جائے گی۔اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ملک بھر میں  4 لاکھ سے زائد تربیت یافتہ پولیو ورکرز  اپنی خدمات انجام دیں گے، جو گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلائیں گے۔  مہم کے تحت   پنجاب میں  2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد بچے، سندھ  1 کروڑ 6 لاکھ سے زائد بچے، خیبرپختونخوا ،  72 لاکھ سے زائد بچے،  بلوچستان میں  26 لاکھ سے زائد بچے،  اسلام آباد میں  4 لاکھ 60 ہزار سے زائد بچے،  آزاد جموں و کشمیر، : 7 لاکھ 60 ہزار سے زائد بچے ، گلگت بلتستان میں  2 لاکھ 80 ہزار سے زائد بچے اس مہم  سے مستفید ہو سکیں گے