حکومت کی مخالفت کے باجود اسلام آباد کنزیومر پروٹیکشن بل کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا
اسلام آباد(آن لائن)ایوان بالا میں سپیشل ٹیکنالوجی زونر اتھارٹی سمیت متعدد ترمیمی بل منظور کر لئے گئے ۔سوموار کو سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹر سرمد علی نے زنا آرڈیننس1979میں مذید ترمیم کا بل پیش کیا۔قائمقا م پریزائیڈنگ آفیسر نے اراکین سے شق وار رائے لینے کے بعد بل کو کثرت رائے کی بنیاد پر منظور کر لیا ۔ سینیٹر سرمد علی نے مجموعہ ضابطہ فوجداری 1979میں مذید ترمیم کا بل پیش کیا ۔پریذائیڈنگ آفیسر نے بل پر اراکین سے رائے لینے کے بعد کثرت رائے کی بنیاد پر منظور کر لیا۔سینیٹر عبدالقادر نے اقرا گلوبل یونیورسٹی بل2026 پیش کیا ۔قائمقام پریذائیڈنگ آفیسر نے بل پر اراکین سے شق وار رائے لینے کے بعد بل کو کثرت رائے کی بنیاد پر منظور کر لیا ۔سینیٹر عبدالقادر نے درآمدات اور برآمدات ایکٹ 1950میں مذید ترمیم کا بل پیش کیاجسے موخر کردیا گیا۔سینیٹر عبدالقادر نے سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی ترمیمی بل 2022پیش کیا۔قائمقام پریذائیڈنگ نے بل پر اراکین سے رائے لینے کے بعد کثرت رائے سے منظور کر لیا۔حکومتی مخالفت کے باجود اسلام آباد کنزیومر پروٹیکشن بل کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔سوموار کو ایوان بالا میں سینیٹر ثمینہ ممتار زہری نے اسلام آبا د تحفظ خوراک ترمیمی بل2025پیش کیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے بل کی مخالفت کی جس پر پریذائیڈنگ آفیسر نے بل پر رائے شماری کرائی اور بل کے حق میں 10جبکہ مخالفت میں 4ووٹ پڑے ۔پریذائیڈنگ آفیسر نے بل کو کثرت رائے کی بنیاد پر منظور کر لیا گیا۔