لاہور(آئی این پی )لاہور ہائی کورٹ نے پتنگ بازی آرڈیننس 2025 کالعدم قرار دینے کیلئے درخواست پر ڈی جی والڈ سٹی کو فریق بنانے کے لئے درخواست گزار کو مہلت دے دی۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ بسنت منانے کی سفارشات توڈی جی والڈ سٹی کی تھیں، بنیادی طور پر ڈی جی والڈ سٹی کو فریق بنایا جانا ضروری ہے۔ جسٹس محمد اویس خالدنے سماعت کی۔خواست گزار جوڈیشل ایکٹوازم پینل کیسربراہ اظہر صدیق نے دلائل دئیے اور موقف اپنایا کہ یہ اہم اورانسانی جانوں کے تحفظ کا معاملہ ہے اسے جلد سماعت ہونی چاہیے