اشتہارات کا قانون کالعدم قرار دینے کی درخواست ، مدعی کو وکیل کرنیکی مہلت

لاہور (خصوصی رپورٹ)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے حکومتی اشتہارات کے حوالے سے بنائے قانون کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر مدعی کو وکیل کرنے کیلئے مہلت دیدی۔عدالت نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ آپ سپریم کورٹ کے اس فیصلے بارے بتائیں جس کو آپ نے بنیاد بنایا، سپریم کورٹ فیصلہ کے مطابق پبلک منی ذاتی تشہیر پر خرچ نہیں کی جاسکتی، آپ بتائیں سپریم کورٹ کا فیصلہ کس طرح اپلائی ہوتا ہے، آپ اپنا وکیل کرکے پیش ہوں۔