بسنت منانے کی سفارشات پر ڈی جی والڈ سٹی کوفریق بنانا ضروری ، جسٹس اویس خالد
لاہور ہائیکورٹ میں آرڈیننس کالعدم قرار دینے کی درخواست پرسماعت کل تک ملتوی
لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ نے پتنگ بازی آرڈیننس 2025 کالعدم قرار دینے کی درخواست پردرخواست گزار کو ڈی جی والڈ سٹی کو فریق بنانے کیلئے مہلت دیدی۔جسٹس اویس خالد نے سماعت کی،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بسنت منانے کی سفارشات پر ڈی جی والڈ سٹی کوفریق بنانا ضروری ہے۔درخواست گزاراظہر صدیق نے موقف اپنایا یہ اہم اور انسانی جانوں کے تحفظ کا معاملہ ہے جلد سماعت ہونی چاہئے،عدالت نے ریمارکس دیئے اپنی انرجی بچا کر رکھیں اور ڈی جی والڈ سٹی کو فریق بنا کر دلائل دیں،درخواست گزار نے کہاحکومت آرڈیننس کے ذریعے عوامی جان و مال کو خطرے میں ڈال رہی ہے،ماضی میں دھاتی وکیمیکل ڈور سے ہلاکتیں ہوچکی ہیں،2001 اور 2024 کے قوانین کے باوجود ہلاکتیں نہ رک سکیں،نیا آرڈیننس عوامی مفاد کیخلاف ہے، یہ مزید جانی نقصان کا باعث بن سکتا ہے،ہلاکتوں کے اعدادوشمار، ایف آئی آرز اور نفاذ سے متعلق تفصیلات سامنے لائی جائیں،پتنگ بازی بحالی سے ہر جانی نقصان حکومت پر عائد ہونا چاہئے،عدالت ترمیمی آرڈیننس واپس لینے کاحکم دے،عدالت نے سماعت کل 10 دسمبر تک ملتوی کر دی۔