ہم دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کوشش کررہے ہیں، 2022 سے اب تک خیبر پختونخوا میں بدامنی دیکھ رہے ہیں:میڈیا سے گفتگو
پشاور(آئی این پی)وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے وفاق پالیسی صوبائی حکومت سے مل کر بنائے تو وہ پائیدار ہوگی‘یہ چیز ہم سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم نے پولیس کو جدید اسلحہ فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔انہوں نے کہا ہم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوشش کررہے ہیں، 2022 سے اب تک خیبر پختونخوا میں بدامنی دیکھ رہے ہیں۔وزیراعلی خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ پولیس فوج کے ساتھ اپنا کردار ادا کر رہی ہے، سی ٹی ڈی پولیس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ پولیس ہماری ہے، فوج ایف سی دیگر سیکیورٹی اداروں نے قربانیاں دی ہیں، ان کی محنت کی وجہ سے 2018 سے 2022 تک صوبے میں امن رہا۔