ملک کو بحرانوں سے صرف ن لیگ نکال سکتی ہے:مریم اورنگزیب

نوجوانوں کوکیلوں والے ڈنڈے، غلیلیں اور پٹرول بم دینے والوں کو ووٹ نہیں ملتے
لاہور (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے  سمبڑیال میں عوام نے نواز شریف کو ووٹ دیا ہے ،عوام کو یقین ہے  عوام کو ریلیف اور ملک کو بحرانوں سے صرف نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) نکال سکتی ہے ۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ 40فیصد کی مہنگائی کو منفی کرنے والے نواز شریف اور شہباز شریف کو عوام ووٹ دے گی، عوام نے 28مئی اور 10مئی والوں کو ووٹ دیا ہے اور 9مئی والوں کو مسترد کیا ہے الحمدللہ ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف نے ملک وقوم کا ہر محاذ پر ساتھ دیا، خدمت کی اور ہر جنگ جیتی ووٹ بھی شہباز شریف کو ہی ملے گا ،معاشی، سفارتی اور دشمن کی جارحانہ جنگ کے خلاف قوم کو جتانے والوں کو ہی ووٹ ملے گا، دشمن کے ساتھ مل کر افواج پاکستان اور شہیدوں کے خلاف مہم چلانے والوں کو ووٹ نہیں ملتے ،ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے اور عوام کو ریلیف دینے والوں کو ہی عوام نے ووٹ بھی دیا ہے