این اے 18 ہری پور میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں طلب کیا گیا
اسلام آباد(آئی این پی )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو طلب کرلیا۔ الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مختلف کیسز کی سماعت کل 10 دسمبر کو کرے گا، الیکشن کمیشن نے فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔سابق اپوزیشن لیڈر کی اہلیہ شہر ناز عمر ایوب کی انتخابی بے ضابطگیوں کی درخواست پر بھی سماعت ہو گی، جس میں جعل سازی اور فارم 47 فراہم نہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے