پاکستان ٹیکس نظام کو آسان بنا ئے : آئی ایم ایف کا مطالبہ

  مئی 2026 تک ٹیکس نظام کو آسان بنانے کی حکمت عملی جاری کرنے کی تجویز   دے دی
اسلا م آباد(آئی این پی )عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف )نے پاکستان سے ٹیکس نظام کو آسان بنانے کا مطالبہ کر تے ہوئے  مئی 2026 تک ٹیکس نظام کو آسان بنانے کی حکمت عملی جاری کرنے کی تجویز دیدی ۔میڈیارپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کی  جانب سے مختلف شعبوں کو دیئے جانے والی ٹیکس استثنی کو کم کرنے ، خصوصی رجیمز، بھاری ودہولڈنگ اور ایڈوانس ٹیکسز کو کم کرنے کی سفارش  کی گئی ہے ۔اس کے علاوہ آئی ایم ایف نے ایف بی آر کے رولز بنانے کے اختیارات کم اور ایف بی آر کی سفارشات پر عمل میں پیشرفت رپورٹ سالانہ جاری کرنے کی بھی سفارش کی۔آئی ایم ایف نے ایف بی آر کے تنظیمی ڈھانچے میں بہتری لانے ، فیلڈ دفاتر کے اختیارات کو کم کرنے ، ایف بی آر آپریشنز کا احتساب بڑھانے اور پرال سے متعلق آڈٹ فائنڈنگ ایک سال کے اندر جاری کرنے کی سفارش کی