ٹریکرٹرالی سے ٹکر،موٹرسائیکل سوار3افرادزخمی

پاکپتن(خصوصی رپورٹ) نواحی گا ئوں غلام فرید ملیکے کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کو کراس کرتے ہوئے بائیک سامنے سے آنے والی بائیک سے ٹکرا گئی، ایک ہی خاندان کے تین افراد شدید زخمی ہو گئے، حادثے میں زخمی ہونے والے خاندان کا تعلق بصیرپور سے ہے، ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو فوری ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا،زخمیوں میں 58 سالہ خاتون، 8 سالہ بچہ اور 18 سالہ نوجوان شامل ہیں۔