لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور پولیس شہدا کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر کیلئے سرگرم عمل ہیں جس کے تسلسل میں انہوں نے فرض کی راہ میں جان قربان کرنے والے ایک اور پولیس جوان کی فیملی کو رہائش کیلئے ذاتی گھر دے دیا ۔ کانسٹیبل ذیشان خرم شہید کے اہل خانہ کو شہید کوٹے کے تحت ایک کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر دے دیا، شہید کے اہلخانہ کو انکی پسند کے مطابق تمام سہولیات سے آراستہ اسلم ٹا ئون رحیم یار خان میں گھر خرید کر فراہم کیا گیا