کراما میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان جھڑپ ہوئی‘شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار طیب شاہ، لانس نائیک گلاب زمان شامل ہیں
راولپنڈی(آئی این پی )جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور فتنہ خوارج کے درمیان جھڑپ کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک جبکہ 4 جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے کراما میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان جھڑپ کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نیتجے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران 4 سکیورٹی اہلکار شہید بھی ہوئے، شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار طیب شاہ، لانس نائیک گلاب زمان شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز سرحدوں کی حفاظت اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔