شہید سب انسپکٹر کے خاندان کو 1.75 کروڑ کا گھر فراہم

لاہور (کرائم رپورٹر) آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے شہدا پولیس کے اہل خانہ کو ’’اپنی چھت‘‘ کی فراہمی کے مشن کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے ایک اور شہید اہلکار کے خاندان کو گھر فراہم کر دیا۔ ترجمان کے مطابق شہید سب انسپکٹر محمد شفیق کے اہلخانہ کی پسند پر گوجرانوالہ کی ایک نجی ہاو?سنگ سوسائٹی میں ایک کروڑ 75 لاکھ روپے مالیت کا گھر خریدکر دیا گیا ۔