سوات : پولیس اور سی ٹی ڈی کے آپریشن میں 4 خارجی ہلاک، ایلیٹ فورس کا جوان شہید

سوات(نیٹ نیوز)سوات کے علاقے مٹہ میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ آپریشن میں 4 خارجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے مٹہ کے علاقے راشد سر میں سٹریٹجک پوائنٹ پر کامیابی کے ساتھ کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔4خوارج نیایک مکان میں پناہ لے کر اہلِخانہ کو انسانی ڈھال کے طور پراستعمال کیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن میں ایلیٹ فورس کے کانسٹیبل گلفام نے جام شہادت نوش کیا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی کا آپریشن ابھی جاری ہے، فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک قانون نافذ کرنے والے اداروں کا آپریشن جاری رہے گا۔