افتخار احمد اعوان ایس پی وی آئی پی سیکیورٹی، سپیشل برانچ لاہور تعینات

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس میں ایک اعلیٰ پولیس افسر کا تبادلہ کر دیا گیا ہیپولیس ذرائع کے مطابق افتخار احمد اعوان کو ایس پی وی آئی پی سیکیورٹی، سپیشل برانچ لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق افتخار احمد اعوان فوری طور پر اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ ان کی تعیناتی کو وی آئی پیز کی سیکیورٹی کو مزید مؤثر اور مضبوط بنانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ افتخار احمد اعوان ایک تجربہ کار پولیس افسر ہیں اور اس سے قبل بھی مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نئی تعیناتی سے سیکیورٹی کے انتظامات میں بہتری آئے گی۔