موٹروے پولیس کی کارروائی ، ٹریلر میں لگی آگ کو بجھا دیا

ٹریلر کے وہیل جام ہونے کی وجہ سے ٹریلر کو آگ لگی تھی :ایڈیشنل آئی جی
 لاہور(کرائم رپورٹر)موٹرویپولیس کی فرض شناسی اور بروقت کارروائی موٹروے ایم 2 پر پنڈی بھٹیاں کے قریب ٹریلر میں لگی آگ کو بجھا دیا ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق پشاور سے لاہور آنے واپے ٹریلر کے وہیل جام ہونے کی وجہ سے ٹریلر کو آگ لگی تھی موٹروے پولیس نے دوران پٹرولنگ آگ لگنے کا نوٹس لیاپٹرولنگ افسران نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے آگ کو بجھا کر بڑے نقصان سے بچا لیاایڈیشنل آئی جی علی احمد صابر کیانی نے پٹرولنگ افسران کی کارکردگی کو سراہا ہے۔