ساکھ متاثر ،کوئی بھی اہلکار ٹول پلازوں یا موٹروے پر گاڑیاں روک کر لفٹ نہ مانگے
موٹروے پر اہلکاروں کی موجودگی صرف ڈیوٹی، گشت اور قانون کے نفاذ کے لیے ہوگی
خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی:ڈی آئی جی عمران شاہد
لاہور(کرائم رپورٹر )ڈی آئی جی موٹروے عمران شاہد نے تمام متعلقہ اداروں کے سربراہان کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے ہدایات دیں کہ کوئی بھی اہلکار ٹول پلازوں یا موٹروے پر گاڑیاں روک کر لفٹ نہ مانگے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ اس ضمن میں جاری مراسلے میں کہا گیا کہ موٹروے ایم-2 اور قومی شاہراہ کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے، جبکہ وردی میں لفٹ مانگنے سے ملکی و غیر ملکی مسافروں پر منفی اثر پڑتا ہے۔ موٹروے پر اہلکاروں کی موجودگی صرف ڈیوٹی، گشت اور قانون کے نفاذ کے لیے ہوگی۔ مراسلہ سی سی پی او لاہور، ریسکیو، پی ٹی سی فاروق آباد اور دیگر متعلقہ اداروں کو بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔