لاہور (یواین پی) مسلم لیگ( ق) کے رہنما خواجہ رمیض حسن کی گاڑی کو سالم انٹرچینج کے قریب شارٹ سرکٹ کی بناء پر حادثہ پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق منڈی بہائوالدین سے لاہور آتے ہوئے خواجہ رمیض حسن کی گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے گاڑی جل کر مکمل خاکستر ہوگئی۔ گاڑی میں سوار 3 افراد محفوظ رہے۔