بابراعظم کے خلاف جنسی ہراسانی کے مقدمے کے اندراج کے حکم کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں سماعت، خاتون کو 12 دسمبر کو طلب کرلیا۔

بابراعظم کے خلاف جنسی ہراسانی کے مقدمے کے اندراج کے حکم کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں سماعت، خاتون کو 12 دسمبر کو طلب کرلیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کے خلاف جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج کرنے کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت جاری ہے۔

عدالت نے بابراعظم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے حکم کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور درخواست گزار خاتون کو 12 دسمبر کو طلب کیا ہے۔بابر اعظم کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ انہیں مقدمے میں شامل کیے بغیر ہی فیصلہ کیا گیا ہے، اور عدالت سے درخواست کی کہ ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ دوسری طرف، خاتون مدعی نے بابراعظم پر جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ کا الزام عائد کیا ہے​