پنجاب: خاتون ٹیچر سے جنسی ہراسانی، ملزم گرفتار

پنجاب: خاتون ٹیچر سے جنسی ہراسانی، ملزم گرفتار

ویب ڈیسک: پنجاب کے شہر شیخوپورہ (فیروزوالہ) میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں راہ چلتی ہوئی خاتون اسکول ٹیچر کو جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا۔

 واقعے کے دوران ملزم نے سڑک پر چلتی نقاب پوش خاتون کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کی، اور پھر موقع سے فرار ہو گیا تھا۔یہ واقعہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ذریعے وائرل ہوا جس میں ملزم کی حرکت واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم خاتون کے قریب آیا اور پھر اس کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کی، جس کے بعد وہ موقع سے فرار ہو گیا۔چیف منسٹر کمپلینٹ سیل نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری بیان میں بتایا کہ ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ یہ واقعہ منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور پنجاب پولیس سے مطالبہ کیا کہ ملزم کو فوری گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی شخص ایسی حرکت کرنے سے پہلے سو بار سوچے۔پولیس کے مطابق، ملزم کو جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا اور قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ عوامی ردعمل کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات کو ہر صورت میں روکا جائے گا اور خواتین کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔