بھارت کے کیمپی گوڑا انٹرنیشنل ائیرپورٹ، بنگلورو پر پیش آیا، جس میں ایک کورین خاتون نے مبینہ طور پر گراؤنڈ اسٹاف کے اہلکار کی جانب سے جنسی ہراسانی کا سامنا کیا۔
واقعہ 19 جنوری کو پیش آیا اور بعد ازاں ملزم کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔متاثرہ خاتون نے پولیس میں شکایت درج کرائی کہ وہ جنوبی کوریا جانے والی پرواز کے لیے امیگریشن مکمل کرنے کے بعد ٹرمینل کی طرف جا رہی تھیں، اسی دوران گراؤنڈ اسٹاف کا ایک مرد اہلکار، جس کی شناخت محمد عفان کے نام سے ہوئی، نے ان سے ٹکٹ طلب کیا۔خاتون کے مطابق اہلکار نے دعویٰ کیا کہ ان کے چیک ان سامان میں مسئلہ ہے اور مزید جانچ کی ضرورت ہے، اور وقت لگنے کے باعث انھیں الگ جگہ پر جانچ کرانے کی ہدایت کی۔ اس دوران وہ مردوں کے واش روم کے قریب لے جائے گئے جہاں اہلکار نے اعتراض کے باوجود غیر اخلاقی حرکات کیں۔
خاتون کی مزاحمت کے باوجود اہلکار نے مبینہ طور پر ان کو گلے لگایا اور وہاں سے چلا گیا۔متاثرہ خاتون نے فوری طور پر ائیرپورٹ سکیورٹی کو اطلاع دی، جس کے بعد ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس نے ائیرپورٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا، جس میں مبینہ طور پر ملزم کی قابل اعتراض حرکت کی تصدیق ہوئی۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور قانونی کارروائی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔یہ واقعہ بین الاقوامی سطح پر ایئرپورٹ سکیورٹی اور خواتین کے تحفظ کے مسائل کو دوبارہ اجاگر کر رہا ہے۔