پارلیمانی نظام کے خلاف ہوں، ہمارے لئے صدارتی نظام بہتر :سلیم سیف اللہ

حکومت کو وہ فیصلے کرنے چاہئیں جو پسندیدہ ہوں، انہیں دبا ئومیں نہیں آنا چاہئے،سابق وفاقی وزیر
سلام آباد (آئی این پی)سابق وفاقی وزیر سلیم سیف اللہ خان نے کہا ہے کہ پارلیمانی نظام کے خلاف ہوں، ہمارے لئے صدارتی نظام بہتر ہے،جمعیت علما ئے اسلام اور پاکستان تحریک انصاف کا اتحاد شیر اور بکری، آگ اور پانی کا ملاپ ہے، یہ دو مختلف بیانیے ہیں۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم سیف اللہ نے کہا کہ میرے خیال میں حکومت کو وہ فیصلے کرنے چاہئیں جو حکومت کے لئے پسندیدہ ہوں، انہیں دبا ئومیں نہیں آنا چاہئے۔سلیم سیف اللہ نے کہا کہ میں اس پارلیمانی نظام کے خلاف ہوں۔ اسے بدل دینا چاہیے ، میں یہ 20 سال سے کہہ رہا ہوں، آپ لوگوں کو تبدیل کریں، اس کا کوئی اثر نہیں پڑے گا، ہمارے لیے صدارتی نظام بہتر ہے۔