تقریب میں اداکار بہروز سبزواری، جاوید شیخ، مومل شیخ، صدف کنول و دیگر کی شرکت
کراچی (شوبز ڈیسک) اداکار سلیم شیخ کی صاحبزادی، پاکستانی ماڈل اور ڈیجیٹل کری ایٹر سلینا سلیم کا ان کے منگیتر ابراہیم شیخ سے نکاح ہو گیا۔سلینا سلیم اور ابراہیم شیخ کا نکاح ایک سادہ اور پروقار آئوٹ ڈور تقریب میں ہوا۔تقریب میں قریبی رشتے داروں، دوستوں اور شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں اداکار بہروز سبزواری، جاوید شیخ، مومل شیخ، صدف کنول اور شہروز سبزواری سمیت دیگر عزیز و اقارب اور دوستوں نے شرکت کی۔واضح رہے کہ اداکار سلیم شیخ 3بیٹیوں کے والد ہیں، اس سے قبل ان کی بیٹی نشمیہ کی شادی ہوئی تھی جبکہ اب سلینا بھی ازدواجی زندگی کا آغاز کر چکی ہیں۔