اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ کے آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیلوں پرسماعت آج پیر کوہوگی۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی،جسثس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل سپریم کورٹ کے سات رکنی آئینی بینچ نے سماعت کرے گا۔بانی پی ٹی آئی کی جانب سے عزیزبھنڈاری ایڈووکیٹ اپنے دلائل جاری کررکھیں گے۔