وزیر خارجہ کی زیرصدارت اجلاس، پاکستانی مشنز میں ویزا اجرا کے عمل کی تیز رفتار ہدایت

وزیر خارجہ کی زیرصدارت اجلاس، پاکستانی مشنز میں ویزا اجرا کے عمل کی تیز رفتار ہدایت

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستانی سفارتی مشنز میں ویزا اجرا کے عمل کو تیز اور مؤثر بنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں تاکہ بیرون ملک پاکستانیوں، سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسحاق ڈار نے 2024ء کے دوران غیر ملکی مشنز میں ویزا سروسز کی بہتری کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اس اجلاس میں وزارت خارجہ کی جانب سے متعارف کروائی گئی اصلاحات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ویزا عمل کو شفاف بنانے اور کارکردگی کو بہتر کرنے کے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔وزیر خارجہ نے ہدایت کی کہ ویزا جاری کرنے کے طریقہ کار میں مزید اصلاحات کی جائیں تاکہ درخواست گزاروں کو جلد اور آسان سہولت میسر ہو۔ خاص طور پر انہوں نے زور دیا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں، سرمایہ کاروں اور تاجروں کے لیے ویزا کے عمل کو آسان بنایا جائے تاکہ وہ پاکستان کے ساتھ تعلقات مضبوط کر سکیں اور ملکی معیشت کو فائدہ پہنچے۔یہ اقدام پاکستانی سفارتی مشنز کی کارکردگی بڑھانے اور عالمی معیار کے مطابق خدمات فراہم کرنے کے لیے ایک مثبت قدم تصور کیا جا رہا ہے۔